27 اگست، 2023، 6:53 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85212450
T T
0 Persons

لیبلز

ریڈیونیوکلائڈ ریسرچ میں ایران کی بڑی کامیابی

تہران (ارنا) ایران کے اٹامک انرجی سائنٹسٹ اور ماہرین پہلی بار لیبارٹری لیول پر 137 Cesium کا ریڈیوایکٹیو نیوکلیس بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔

یہ ریڈیونیوکلائڈ، جس کی ہاف لائف 17.30 سال ہے، قدرتی طور پر موجود نہیں ہوتا بلکہ نیوکلیر ری ایکٹر کے ریڈیوایکٹیو فضلہ اور استعمال شدہ نیوکلئیرفیول میں میں پایا جاتا ہے۔

ایران میں Cesium 137 کی ضرورت اور اس ریڈیو نیوکلائیڈ کو امریکی پابندیوں کی وجہ سے درآمد کرنے میں دشواری کے پیش نظر اس مادے کو  Uranium fission کی پراڈکٹس سے الگ کرنے کا تحقیقی منصوبہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز میں شروع کیا گیا۔  

جون 2023 میں اس تحقیقی منصوبے کی کامیابی سے ایران Uranium fission کے نتیجے میں بننے والے Cesium 137 کو الگ کرنے اور صاف کرنے کے لیے ضروری ٹیکنیکل معلومات میں خود کفیل ہوگیا ہے۔  

اس مقصد کے لیے بنائے گئی لیبارٹری کو دیگر ریڈیونیوکلائڈ کی  fission پروڈکٹس کو الگ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جن کا استعمال مخصوص میڈیکل اور انڈسٹری پراڈکٹ میں ہوتا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .